اگر آپ کے بھی موبائل فون میں ایسی علامات ظاہر ہوں تو فوراً ہوشیار ہوجائیں کیونکہ ۔۔۔ جانیں 6 ایسی ٹپس جس کے بارے میں ہیکر کا باآسانی پتہ لگایا جا سکتا ہے

image

بدقسمتی سے ہیکنگ موجودہ دور کا سب سے گھناٶنا کام بن چکا ہے بلکہ یوں کہہ لیں کہ ایک گھناٶنا کاروبار۔ ، کبھی فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوتا ہے تو کبھی انسٹا گرام اکاؤنٹ یہاں تک کہ موبائل فون جیسی ضرورت کی چیز جس میں ہمارا تمام نجی ریکارڈ موجود ہوتا ہے یہ بھی غیر محفوظ ہوجاتا ہے ، مگر ہمیں ان کی خبر تک نہیں ہوتی ۔ اس طرح ہماری تمام اہم معلومات ہیکر کے پاس چلی جاتی ہے اور یہ ہمارے لئے کسی بڑی پریشانی کا سبب بھی بن سکتا ہے ، اپنے پوبائل فون میں اس طرح کی تبدیلی محسوس کرنے پر ہوشیار ہو جائیں۔

خود سے موبائل فون ریبوٹ ہوجانا :

یاد رکھیئے کوئی بھی موبائل خود سے ریبوٹ نہیں ہوتا تو اگر آپ کا موبائل فون خود بخود ہی ریبوٹ ہونے لگے تو سمجھ جائیں کے کوئی مسئلہ ضرور ہے ، اگر ایسا ہوتا ہے تو ممکن ہے کہ آپ کا موبائل فون ہیک ہو چکاہے۔

موبائل سوئچ آف نہ ہو سکے :

اگر آپ اپنے موبائل فون کو سوئچ آف نہ کر پا رہیں ہوں تو علامت بھی موبائل ہیک ہونے کی طرف نشاندہی کرتی ہے۔البتہ موبائل کی ایپس کا خود سے چلنا ، فون کی روشنی کا خود بخود بڑھ جانا بھی موبائل ہیکنگ کی علامتوں میں سے ایک ہے ۔

استعمال ہوئے بنا ہی موبائل گرم ہونا :

اکثر و بیشتر جب آپ مو بائل ہاتھ میں اٹھائیں تو وہ پہلے ہی کچھ گرم سا ہورہا ہوتا ہے ،چاہے آپ موبائل استعمال نہ بھی کر رہے ہوں یہ بھی اچھی نشانی نہیں ہے ، ممکن ہے کہ اس صورت میں آپکا موبائل ہیک ہورہا ہو ۔

ایسے نمبرز کا ہونا جنہیں آپ نہیں جانتے:

اگر آپ کو معلوم ہو کہ آپ کے موبائل سے ایسے نمبر ڈائل کئے گئے ہیں جنہیں آپ جانتے بھی نہیں اور آپ نے ایسا کوئی نمبر ڈائل بھی نہ کیا ہو تو فوری طور پر کوئی اقدام اٹھائیں یہ موبائل ہیک ہونے کی سب سے بڑی علامت ہے ۔ نہ جانے آپ کا نمبر کس طر ح کگ کام میں استعمال میں لیا جا رہا ہو ۔

موبائل کی بیٹری کا جلدی ختم ہونا :

اگر آپ اپنا موبائل استعمال نہیں کر رہے ہیں مگر پھر بھی اس کی بیٹری بہت جلدی ختم ہو رہی ہو تو یہ علامت بھی موبائل ہیک ہونے کی طرف اشارہ کر تی ہے ایسے میں فوری ہوشیار ہوجائیں کہیں آپ کا ڈیٹا کسی غلط غرض سے چرایا جاریا ہو اور آپ کو اس کا نتیجہ سہنا پڑے ۔

خود بخود ایپس آجانا :

آپ نے جوئی ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کی ہو مگر خودبخود موبائل میں موجود ہو تو سمجھ جائیں آپ کے علاوہ بھی کوئی اس موبائل کا استعمال کر رہا ہے ۔ یہ موبائل ہیک کرنے کا سب سے آسان طریقہ سمجھا جاتا ہے تو اگر کبھی آپ کچھ ایسا دیکھیں اور آپ کو یقین کو کہ آپ نے اس ایپ کو انسٹال نہیں کیا ہے تو سمجھ جائیں آپ کا موبائل ڈیٹا چوری ہورہا ہے۔

About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts