نبض سے مرض پتہ لگ جاتا ہے مگر کیا آپ ہاتھ کی ہتھیلی میں چھپے صحت سے متعلق اہم راز جانتے ہیں؟
کچھ ایسے حکیم اور طبیب آج بھی ہیں جو نبض دیکھ کر مرض کا پتہ لگا لیتے ہیں یہ بہت ہی کارآمد طریقہ ہے مرض کی تشخیص کا مگر
رچرڈ لینسن کی تحقیق کے مطابق:
'' ہاتھوں کی ہتھیلیاں بھی مرض کی تشخیص کے لئے بہت مدد دیتی ہیں، یعنی اگر آپ کے ہاتھوں ہتھیلیوں کی گرفت مضبوط ہے تو آپ کو وکئی اندرونی مسائل نہیں ہے، مگر اگر آپ کے ہتھیلیوں کی گرفت کسی بھی چیز کو پکڑنے کے لئے کمزور ہے تو آپ یہ جان لیں کہ یہ ''( بلڈ پریشر، فالج یا دل کا دورہ پڑنے یا دل کے کمزور ) ہونے کی علامت ہے۔
اگر کبھی ایسا ہو کہ آپ مضبوطی سے ایک چیز کو پکڑ رکھا ہے اور اچانک ہتھیلی میں چبھن محسوس ہونے لگے اور مستقل ایسا ہی معاملہ پیش آئے تو ایک مرتبہ اپنے معالج سے رابطہ ضرور کرلیں۔
عمر کے ساتھ ہاتھ کی گرفت بھی کمزور ہو جاتی ہے لیکن جن لوگوں کی ہتھیلیوں کی گرفت زیادہ تیزی سے کمزور پڑتی ہے ان کی صحت کو خطرہ زیادہ ہو تا ہے۔