کراچی میں آٹا مزید مہنگا، فائن آٹے کی قیمت 210 روپے فی کلو ہوگئی

image

کراچی میں فلار ملز مالکان نے فائن آٹے کی قیمت میں 20 روپے جبکہ ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد فائن آٹا 210 روپے اور ڈھائی نمبر آٹا 180 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، جبکہ شہر میں گندم کی قیمت بھی 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

دو لاکھ ٹن سے زائد درآمدی گندم پہنچنے کے باوجود کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔ رومانیہ سے 50 ہزار ٹن گندم لے کر آنے والا جہاز بھی کراچی پہنچ گیا ہے، جس کی گندم پنجاب بھیجی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US