سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لیے بڑا اقدام، گھر بیٹھے ڈالر کمانے کا موقع

image

سندھ حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو عالمی فری لانسنگ مارکیٹ سے منسلک کرنے اور گھر بیٹھے بین الاقوامی آمدنی کے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق آئی ورک فار سندھ کے تحت عالمی فری لانسنگ منصوبوں اور انٹرنیشنل بِڈنگ کا خصوصی نظام جلد متعارف کرایا جائے گا۔

اس نظام کے تحت بین الاقوامی منصوبوں کی تفصیلات روزانہ پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی، جبکہ ایک خصوصی ٹیم ان منصوبوں کے حصول کے لیے بولیاں جمع کرائے گی۔ حاصل ہونے والے پروجیکٹس سندھ کے ہنرمند فری لانسرز، پروفیشنلز اور کاروباری اداروں کو فراہم کیے جائیں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ فری لانسنگ میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کے لیے گھر بیٹھے کام کرنے کا خصوصی فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے اور صوبے کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں مدد ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US