کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے دسمبر میں بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں فی یونٹ مجموعی طور پر 4 روپے 22 پیسے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس وقت صارفین بجلی کے بلوں میں ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں، جو دسمبر میں بڑھ کر 4 روپے 22 پیسے ہوسکتے ہیں۔ اس طرح صارفین پر ایک روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 34 پیسے جبکہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل ہوچکی ہے، تاہم حتمی منظوری اور اضافے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔