اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
رجسٹرار ہائی کورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
گزشتہ سماعت پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے تیاری کے لیے دو ہفتوں کی مہلت مانگی تھی، تاہم عدالت نے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔
وکیل کی جانب سے اپیلوں کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔