ارطغرل غازی کے بعد ایک اور کون سا ترک ڈرامہ عمران خان کی ہدایت پر سرکاری چینل پر نشر ہونے والا ہے؟

image

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مشہور ترک سیریز ''ارطغرل غازی'' کے بعد ایک اور ڈرامہ ''یونس ایمرے'' کو اردو میں ڈب اور نام تبدیل کر کے نشر کیا جائے گا۔

ڈرامہ کا پاکستانی نام ''راہِ عشق'' ہوگا۔ سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے حال ہی میں ایک پیغام جاری ہوا جس میں بتایا گیا کہ راہ عشق جلد نشر کیا جائے گا۔

یونس ایمرے ترکی کے ایک صوفی شاعر اور درویش کی زندگی پر مبنی کہانی ہے جس نے اپنی زندگی تلاش حق کے لیے وقف کردی تھی۔ تاہم دیریلش ارطغرل تحریر کرنے والے ''مہمت بزداغ'' نے ہی معروف سیریز یونس ایمرے کو بھی تخلیق کیا ہے۔

اناطولیہ کے اِس درویش، صوفی بزرگ اور خداداد صلاحیتوں کے مالک شاعر مولانا ''جلال الدین رومی'' کے ہم عصروں میں شامل تھے اسی لئے انہیں ''رومی ثانی'' کہا جاتا ہے۔

ترکی کے سرکاری چینل پر نشر کی جانے والی مقبول سیریز یونس ایمرے 2015 میں نشر ہونا شروع ہوئی جو دو سیزن پر مشتمل ہے، دونوں سیزن کی مجموعی اقساط کی تعداد 44 ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts