’کُوڑے کے ڈھیر سے اٹھا کر اپنا نام دیا‘، متھن چکرورتی کی بیٹی ہالی وڈ میں

image

بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی کئی برس قبل ایک ایسی بچی کو اٹھا کر گھر لے گئے تھے جن کو پیدا ہونے کے بعد والدین کوڑے کے ڈھیر پر چھوڑ گئے تھے۔

انہوں نے نہ صرف اس بچی کو پڑھایا لکھایا بلکہ اپنا نام بھی دیا اور آج کل وہ ہالی وڈ فلموں میں کام کر رہی ہیں، تاہم وہ ہیں کون؟

اس بارے میں انڈیا ڈاٹ کام پر ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متھن چکرورتی نے یوگیتا بالی سے شادی کی اور ان کے تین بیٹے مہاکشے، اوشمے اور نیمشے چکرورتی ہیں، تاہم ان کے دل میں بیٹی کے لیے خواہش موجود رہی اور وہ اکثر کوئی بچی گود لینے کے بارے میں سوچتے رہے۔

کافی سال قبل کوکلتہ میں کوڑے کے ڈھیر سے بچی ملنے کی اطلاع سامنے آئی تو اداکار نے اس کو گھر لانے کا ارادہ کیا، جس پر ان کی اہلیہ کی جانب سے بھی کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔

اس کے بعد متھن چکرورتی کولکتہ پہنچے اور بچی کو گھر لائے اور اس کا نام دشانی چکر ورتی رکھا گیا۔

دشانی چکرورتی نے امریکہ سے ایکٹنگ کی تعلیم حاصل کی۔ (فوٹو: دشانی چکرورتی، انسٹاگرام)

یوں وہ ان کے بچوں کے ساتھ پلی بڑھی اور انہیں بہترین تعلیم بھی دلوائی گئی اور بعدازاں میاں بیوی کی سب سے پسندیدہ بیٹی ٹھہری۔

انڈیا میں تعلیم کے بعد ان کی خواہش پر اداکار نے امریکہ مزید تعلیم کے لیے بھیجا اور اداکارہ بننے کی خواہش پر ان کا نیویارک کی فلم اکیڈمی میں داخلہ کروایا گیا۔

2017 میں انہوں نے ’گفٹ‘ نامی فلم میں چھوٹے سے کردار سے کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد انہوں نے ’انڈرپاس‘، ’ہولی سموک‘، ’ٹو فیسڈ‘ اور ’وائے یو ڈڈ یو ڈو اٹ‘ میں کام کیا۔

وہ آخری بار 2022 میں ہالی وڈ فلم ’گیسٹ‘ میں دکھائی دیں۔

متھی چکرورتی بالی وڈ کا بہت بڑا نام ہیں انہوں نے لاتعداد سپرہٹ فلمیں دی ہیں، جبکہ وہ اس وقت ملک کی اہم سیاسی شخصیت بھی ہیں۔ وہ آل انڈیا ترینامول کانگریس پارٹی کے پلیٹ فارم سے 2014 میں رکن پارلیمان بھی بنے تاہم 2016 میں انہوں نے مقتدر جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

 


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts