بھارتی اداکارہ ثناء خان نے گذشتہ ماہ اکتوبر میں اسلام کی خآطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان سوش میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا تھا۔ جس کے بعد حال ہی میں انہوں نے بھارتی ریاست گجرات کے ایک عالمِ دین سے شادی کرلی۔ شادی کی تصاویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ مداحوں کی جانب سے خوب سراہا بھی گیا۔
اداکارہ نے جس عالمِ دین سے شادی کی وہ کون ہیں؟
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء خان نے جس سے شادی کی وہ ایک مفتی ہیں ان کا نام مفتی انس ہے جو گجرات میں مذہبی تقاریب اور مختلف تقاریر میں سرگرم نظر آتے ہیں۔
ان کا نکاح مفتی یاسر ندیم الواجدی نے پڑھایا۔ نکاح کے بعد مفتی یاسر نے دونوں کو فیس بک اکاؤنٹ پر بھی مبارکباد دی اور لکھا کہ:
اداکارہ نے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: '' ہم اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور اللّہ کی رضا کی خاطر ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے''۔
قرآنی سورۃ الرحمٰن کی آیت بھی لکھی :
'' فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ '' ترجمہ: '' تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے ''۔
نکاح کے دن کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثناء خان اپنے شوہر کے ساتھ حجاب میں سفید رنگ کے عروسی لباس میں نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے شوہر مفتی انس نے بھی سفید رنگ کا کُرتا پایہ جامہ پہنا ہوا ہے۔
نکاح کے بعد دونوں میاں بیوی نے کیک بھی کاٹا جس پر نکاح بارک لکھا ہوا ہے۔
مداحوں کی جانب سے تمام تر تصاویروں اور ویڈیوز کو خوب پسند کیا گیا اور شادی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.