پاکستان کی مشہور و معروف ماڈل و ٹی وی میزبان فضا علی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی ہیں۔ اس کا ماننا ہے کہ اب وہ اداکاری سے تنگ آچکی ہیں۔ اور اب وہ زندگی میں ہی آرام کرنا چاہتی ہے یا اپنی بیٹی فارال کو اچھی تعلیم اور تربیت دینا چاہتی ہے۔
فضا علی نے 90 کی دہائی میں کئی پاکستانی ڈراموں میں کام کیا۔ اداکارہ کے مداح ان کی بہترین اداکاری کو دیکھنے کے لئے پورا ہفتہ انتظار کیا کرتے تھے۔ کیونکہ اُن دنوں اداکاری کرنا آسان کام نہیں تھا۔ وہ اکثر کسی نجی چینل پر براہ راست ٹی وی پروگراموں کی میزبانی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
فضا علی نے اپنی زندگی میں دو شادیاں کیں لیکن بدقسمتی سے دونوں زیادہ وقت تک قائم نہ رہ سکیں۔ پہلی شادی سے ان کی ایک بیٹی ہوئی۔ اور اب وہ تنہا اپنی بیٹی کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کررہی ہیں۔
اداکارہ فضا علی کی ننھی دختر فرال بھی ایک فیشن ماڈل کا روپ دھار چکی ہیں ان کی نئی تصاویر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔ تو آئیے ان کی خوبصورت تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔