دنیا بھر میں ٹک ٹاک کا نشہ ہر شخص پر جنون کی حد تک پہنچ چکا ہے۔ نوجوانوں میں مقبول دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا اپلیکشن ٹک ٹاک جس کے ذریعے کمائی کی جاتی ہے اور اب پہلی بار اس میں ایک صارف نے 10 کروڑ فالورز کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
امریکا سے تعلق رکھنے والی چارلی ڈی امیلو نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے اور ان کے قریب ترین جو 2 افراد ہیں ان کے محض 5 کروڑ فالورز ہیں۔
16 سالہ چارلی ٹک ٹاک پر راج کررہی ہیں کیونکہ ان کے فالورز اداکارہ ول اسمتھ سے دوگنا زیادہ، دی راک جانسن سے 3 گنا زیادہ، گلوکارہ سیلینا گومز سے 4 گنا زیادہ اور کائلی جینر سے 5 گنا زیادہ ہیں۔
ٹک ٹاک دو سال قبل 2018 میں صارفین کو دستیاب ہوئی تھی جبکہ چارلی ڈی امیلو نے ٹک ٹاک پوسٹس کا آغاز مئی 2019 میں کیا تھا اور ڈیڑھ سال سے قبل اس اپلیکشن کی مقبول ترین صارف بن چکی ہیں۔