سلمان خان یہ نیلے رنگ کا پتھر ہر وقت اپنے ساتھ کیوں رکھتے ہیں؟ جانیں وہ اہم راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

ہم سب ہی جانتے ہیں کہ سلمان خان جس چیز کے بغیر نہیں رہ سکتے وہ ان کے ہاتھ میں موجود خاص قسم کا کڑا (بریسلیٹ) ہے۔ لیکن آخر وہ ہر وقت کڑا کیوں پہن کر رکھتے ہیں اور اس کا کیا مطلب ہے؟

کہا جاتا ہے اور کئی بار سنا بھی ہے کہ سلمان خان کی شہرت کا راز ان کے ہاتھ میں موجود وہ مخصوص بریسلیٹ ہے جس کی وجہ سے آج ان کے پاس دنیا کی تمام تر آسائشیں موجود ہیں۔ اور یقیناً ان کے پاس مداحوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔

٭ سلمان خان کے بریسلیٹ کی کہانی

بالی ووڈ اسٹار اداکار سلمان خان کو ان کے والد سلیم خان نے وہ خاص نیلے رنگ کا کڑا بہت سالوں پہلے انہیں بطور تحفے میں پیش کیا تھا۔ والد کا دیا ہوا تحفہ انہیں اتنا پسند آیا کہ آج بھی ٹی وی شوز میں انہیں بریسلیٹ کے ساتھ دیکھا جاتا ہے بلکہ یوں کہہ لیں کہ وہ ان کے جسم کا ایک حصہ بن چکا ہے۔

دبنگ خان کے ہاتھ میں موجود نیلا کڑا ایک قیمتی جواہر کا پتھر ہے جسے فیروزیہ کہا جاتا ہے، جوکہ تبت، اِیران، چین اور میکسیکو میں بڑے پیمانے پر پایا جاتا ہے۔ یہ تانبے اور ایلومینیم کا ہائیڈروس فاسفیٹ ہے۔ یہ پتھر مشتری سیارے کی نمائندگی کرتا ہے جو کسی شخص کی زندگی میں دانائی اور خاصیت جیسی صفات پیدا کرتا ہے۔ یہ قمیتی پتھر انسان کے مزاج کو مستحکم کرنے میں معاون کردار ادا کرتا ہے اور ساتھ ہی توازن بھی برقرار رکھتا ہے۔

* یہ پتھر کب پہننا چاہئے ؟

ٰیہ خاص قسم کا قیمتی پتھر کسی ایک خاص دن پہنا جانا چاہئے تاکہ یہ آپ کی خوشقسمتی کا سبب بن سکے۔ مثال کے طور پر جمعہ کی صبح 6 سے رات 8 کے درمیان اسے پہننا سب سے زیادہ مناسب سمجھا جاتا ہے۔

* ذہنی دباؤ کم کرتا ہے

بتایا جاتا ہے کہ یہ پتھر یا بریسلیٹ حادثات یا کسی ناخوشگوار واقعات سے محفوظ رکھتا ہے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ یہ انسان کے ذہنی دباؤ کو بھی کم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ مخصوص پتھر اپنا رنگ بھی تبدیل کرتا ہے اور آنے والا خطرات کا پہننے والے کو متنبہ کرنے کے لئے اپنی چمک کھو دیتا ہے۔

* شادی شدہ زندگی کے لئے یہ پتھر کیسا ہے؟

کیا آپ کی شادی شدہ زندگی میں پریشانیاں ہیں؟ یہ پتھر آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ یہ تعویذ شراکت داروں کے مابین گہری تفہیم کو ہوا دے کر شادی شدہ جوڑے کے مابین ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اب آپ اس سے حوالے سے جان گئے ہوںگے کہ سلمان خان کی مقبولیت کا راز کیا ہے جی ہاں وہی نیلا بریسلیٹ جو ان کے ساتھ ہمیشہ جڑا رہتا ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts