بھارتی اداکار سنی دیول بھی کورونا کا شکار

image

بھارت کے معروف اداکار و ہدایتکار سنی دیول بھی عالمی وبا سے بچ نہ سکے، کووِڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سنی دیول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کے اپنے مداحوں اور دوستوں کو اس بات سے آگاہ کیا کہ انکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے البتہ اُن کی طبعیت ٹھیک ہے۔

سنی دیول نے اپنے پیغام میں گزارش کی کہ گزشتہ دنوں ان سے ملنے والے یا ساتھ کام کرنے والے لوگ خود کو قرنطینہ کر لیں یا پھر کورونا ٹیسٹ کروا لیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سلمان خان سمیت کئی بھارتی اداکار بھی عالمی وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts