پڑھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی! ایک ایسی ماں اور بیٹے کی کہانی جنہوں نے ایک ساتھ ایک ہی مضمون میں تعلیم حاصل کر کے تاریخ رقم کردی

image

کہتے ہیں کہ جب کسی چیز کی سچے دل سے لگن ہو تو وہ مل کر ہی رہتی ہے، اور پھر تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی! ایسا ہی کچھ سعودی ماں کے ساتھ ہوا۔

آج ہم آپ کو ایسے ماں بیٹے کی کہانی بتانے والے ہیں جو اسکالرشپ پر امریکہ گئے اور ایک ہی مضمون میں ڈگری حاصل کر کے تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی یونیورسٹی سے ایک ساتھ تعلیم مکمل کرنے والی ماں 'ریما الھویش' اور ان کا بیٹا 'عبدالرحمان' ہیں، جنہوں نے ایک ہی مضمون میں، ایک ہی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور ایسی مثال قائم کی جو پہلے کبھی نہ سنی نی دیکھی۔

خاتون ریما الھویش نے اپنے اس شاندار سفر کے بارے میں وضاحت کی اور بتایا کہ ''وہ سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز یونویرسٹی میں نفسیات (Psychology) کے شعبے کے تدریسی عملے کی رکن ہیں''۔

ان کا کہنا تھا کہ ''اس سے پہلے بھی میں نے کئی سال پرائمری اسکولوں میں جاب کی۔ اس دوران میں‌ نے جامعہ ام القریٰ سے ماسٹرز کیا اور کچھ ہی عرصے کے وقفے سے شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی میں تدریس شروع کی''۔

خاتون نے بتایا کہ ''اسی یونیورسٹی کی طرف سے مجھے اسکالرشپ پر امریکہ تعلیم کے حصول کے لئے بھیجا گیا۔ میرے ساتھ میرا 14 سالہ بیٹا عبدالرحمان بھی امریکہ گیا۔ سعودی عرب کی حکومت نے میرے ساتھ یہ نیکی کی کہ میرے بیٹے کو بھی میرے ساتھ امریکہ میں اسکالرشپ دلوا دی''۔

ریما الھویش کا کہنا تھا کہ ''میرا بیٹا عبدالرحمان میرے ساتھ امریکہ میں رہا۔ وہ میڈیکل کی تعلیم کے لیے پولینڈ جانا چاہتا تھا لیکن وزارت خارجہ نے اجازت نہیں دی۔ اس کے بعد اس نے امریکہ ہی میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا مگر وہ امریکہ میں تعلیم جاری رکھنے پر کچھ خاص خوش اور مطمئن نہ تھا۔ میں نے اس کی حوصلہ افزائی کی اور اسے اپنی پسند کا مضمون پڑھنے کا مشورہ دیا''۔

خاتون ریما الھویش نے بتایا ''آج میں ایک بار پھر شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی میں تدریسی فرائض انجام دے رہی ہوں، بیرون ملک تعلیم حاصل کرنا تو ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہوتا۔ اس کے لئے ہر وقت ثابت قدمی اور بے حد صبر کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ آپ کو کئی جگہ پر بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے''۔

٭ آپ کو یہ اسٹوری کیسی لگی؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts