سائٹ ایریا میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، حادثے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت 25 سالہ امیر معاویہ کے نام سے ہوئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لیتے ہوئے ٹینکر کو بھی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بنارس کا رہائشی تھا اور سائٹ ایریا میں کام کرتا تھا جبکہ ٹینکر ڈرائیور کے بیان کے مطابق وہ واٹر ٹینکر کمپنی لے کر جا رہا تھا ولیکا چورنگی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار مزدا بس کے بریک لگانے کے باعث بس سے ٹکرا کر گر گیا اور عقب سے آنے والے واٹر ٹینکر کے پچھلے ٹائروں کے نیچے آکر جان کی بازی ہار گیا۔
بعد ازاں اہل علاقہ نے ٹینکر ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے چھ ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 456 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔