این جی او کے فنڈز کہاں استعمال کئے؟ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ پر کرپشن کا الزام، 5 گھنٹے تک تفتیش کی گئی

image

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ پر غیر منافع بخش تنظیم کے فنڈز کے غلط استعمال کا الزام عائد، الزامات کی بِنا پر 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے اٹارنی جنرل کارل ریسائن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی پر الزام عائد کردیا گیا، کہا گیا کہ ایونکا ٹرمپ نے ٹرمپ کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار اور دیگر کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے غیر منافع بخش تنظیم کے فنڈز کا استعمال کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ ایوانکا پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2017 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے واشنگٹن کے ہوٹل کو مارکیٹ ریٹ سے زیادہ ادائیگی بھی کی تھی۔

ایوانکا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان سے رواں ہفتے 5 گھنٹوں تک تفتیش کی گئی انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ سیاسی انتقام کی ایک اور مثال ہے جس میں امریکی عوام کے ٹیکس کا پیسہ ضائع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے خود پر لگے الزامات کو غلط ثابت کرنے کے لئے اپنے پیغام میں 2017 میں لکھی گئی ای میل کا اسکرین شاٹ بھی جاری کیا جس میں ہوٹل انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ وہ مارکیٹ ریٹ سے مناسب معاوضہ کریں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts