یہ شادی سے پہلے کپڑوں کی کمپنی میں کام کرتی تھیں! جانیں شہزادی کیٹ مڈلٹن سے متعلق 4 دلچسپ راز جو اس سے پہلے آپ کو یقیناً معلوم نہیں ہوں گے

image

شہزادی ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں، پاکستانیوں کے لئے ان کی محبت اس وقت دیکھی گئی جب شہزادی اپنے شوہر شہزادہ ولیم کے ساتھ 14 سے 18 اکتوبر 2019 کو پاکستان دورے پر تشریف لائیں۔

شہزادی کے لباس اور ان کے طور طریقوں پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کی نظریں تھیں، تاہم شہزادی کو بھی خوب معلوم تھا کہ لوگوں کے دل کس طرح جیتے جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو شہزادی ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کے بارے میں کچھ ایسے راز بتانے والے ہیں جو اس سے قبل آپ کو نہیں معلوم ہوں گے۔

1) بہترین کھلاڑی

شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنے اسکول کے زمانے میں ایک بہترین کھلاڑی تھیں، ان کے پسندیدہ کھیلوں میں ٹینس، ہاکی اور نیٹ بال شامل تھا۔ ناصرف کیٹ اسپورٹس کی ماہر تھیں بلکہ ان کو ڈرامہ اور میوزک کا بھی بے حد شوق تھا۔

2) عمر میں بڑی

شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنے شوہر شہزادہ ولیم سے عمر میں 6 ماہ بڑی ہیں۔ کیٹ کی پیدائش 9 جنوری 1982 کو ہوئی جبکہ شہزادہ ولیم 21 جون 1982 کو شاہی خاندان میں پیدا ہوئے۔ یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

3) شادی سے پہلے کپڑوں کی کمپنی میں ملازمت

شہزادہ ولیم سے شادی سے قبل کیٹ مڈلٹن لندن کی مشہور کپڑے بنانے والی کمپنی Jigsaw Junior میں پارٹ ٹائم جاب کیا کرتی تھیں۔ انہوں نے یہ ملازمت ایک سال سے کم عرصہ کیلئے کی تھی۔

4) شادی کے دن ملکہ الزبتھ کا تاج پہنا

2011 میں ہونے والی کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کی شادی کے دن کیٹ مڈلٹن نے اپنی دادی ساس یعنی ملکہ الزبتھ کا یہ خوبصورت تاج (Tiara) سر پر پہنا۔ جی ہاں! یہ تاج ملکہ الزبتھ کا تھا۔

٭ آپ کی اس حوالے سے کیا رائے ہے؟ اپنے خیال کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts