پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ اور ماڈل زینب جمیل نے اسلام کی خاطر اداکاری اور ماڈلنگ کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ زینب جمیل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں فخر سے اس بات کا اعلان کررہی ہوں کہ میں اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ رہی ہوں۔
سابقہ اداکارہ و ماڈل نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، اللہ پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے اور دینِ اسلام کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے کا شرف بخشا ہے۔
خیال رہے کہ سابقہ اداکارہ زینب جمیل نے کئی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔