ہم سب کو آگے بڑھ کر خود ہی ویکسین لگوانا ہوگی تاکہ ۔۔۔ کورونا کی پہلی ویکسین لگوانے کے بعد 90 سالہ خاتون نے عوام کو کیا بتایا؟

image

لندن: کورونا وائرس ویکسین بالآخر طویل وقت بعد آہی گئی جس کی آزمائش 90 سالہ خاتون پر کی گئی۔ لیکن وہیں برطانیہ میں کووڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک لینے والی 90 سالہ خاتون نے برطانوی عوام سے بڑی اپیل کردی۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے وسیع پیمانے پر کووڈ انیس کی ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کے بعد 90 سالہ برطانوی خاتون مارگریٹ کینن ویکسین کی خوراک لینے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویکسین کا ٹیکہ لگوانے والی خاتون نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اور ویکسین لگوائیں تاکہ ہم اس مہلک وبا کو شکست دے سکیں۔

خاتون کے حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی 91 ویں سالگرہ سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل ویکسین لگوائی۔ شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو فائزر کمپنی اور بائیو این ٹیک کی مشترکہ جدوجہد سے بنائی جانےت والی والی ویکسین وسطی انگلینڈ کے مقامی اسپتال میں بذریعہ انجیکشن فراہم کی گئی۔

ویکسین لگوانے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد خاتون کو اسپتال سے نکلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مارگریٹ کا کہنا تھا کہ ’میں ویکسین لگوانے اس لیے گئی کیونکہ یہ مفت تھی اور دوسرا یہ میری زندگی کا قیمتی ترین لمحہ تھا۔ انہوں نے ویکسین کے حوالے سے شک و شبہات رکھنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں ویکسین لگوا سکتی ہوں تو آپ سب بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس تاحال دنیا بھر میں تباہی پھیلانے کا سبب بن رہا ہے اور لاکھوں افراد اس وبا کے باعث لقمحہ اجل بن چکے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts