پروازوں میں سروس فراہم کرنے والے ڈسپوز ایبل ڈائپر کا استعمال کریں کیونکہ۔۔۔ سول ایوی ایشن آف چائنہ کی جانب سے تجویز

image

دنیا بھر کی ائیر لائنز میں مسافروں اور ائیر لائن اسٹاف کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے مختلف اقدات کئے جا رہے ہیں جس سے سب ہی واقف ہیں، مگر 25 نومبر کو سول ایوی ایشن آف چائنہ کی جانب سے ملکی ائیر لائن انڈسٹری کو جاری کردہ گائیڈ لائن سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن چائنہ (سی اے اے سی) نے اپنی قومی ائیر لائن کو تجویز پیش کی ہے کہ پرواز میں سروس فراہم کرنے والے میڈیکل ماسک، ڈسپوز ایبل دستانے، وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والا لباس اور ڈسپوز ایبل جوتوں کے ساتھ ساتھ ڈسپوز ایبل ڈائپرز بھی استعمال کریں تا کہ انہیں پرواز کے دوران باتھ روم کا استعمال نہ کرنا پڑے اور پرواز میں سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ ساتھ مسافر بھی اس وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

یقینا چین کی یہ تجویز عجیب معلوم ہوتی ہے، سب ہی اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ باتھ رومز میں جراثیم کا نہ ہونا ممکن ہی نہیں، مگر ان سے تحفظ کے لئے پروازوں میں ڈائپر کا استعمال مزید جراثیم پیدا کر نے کے مترادف ہوگا۔

البتہ اگست میں اٹلی سے ساؤتھ کوریا سفر کرنے والی ایک خاتون کو پرواز کے دوران باتھ روم استعمال کرنے سے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی کیونکہ وہی ایسی واحد جگہ تھی جہاں اس خاتون نے (این 95) ماسک کا استعمال نہیں کیا تھا جسے وائرس لگنے کی ممکن وجہ قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ائیر لائنز کے باتھ روم کے ڈیزائن ہمیشہ سے ہی ایک قابلِ بحث موضوع رہا ہے مگر کووڈ 19 کے دوران اس مسئلے کے حل کے لئے کئی تجاویز پیش کی جا چکی ہیں جن میں سے ایک ڈائپر کا استعمال ہے۔

جاپانی ائیر لائن نے بھی چند عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ ان کے ماہرین ایک ایسے 'سیلف کلین لیویٹری' Self clean lavatory پر کام رہے ہیں جو کہ 'UV light' کے زریعے پروازوں کے باتھ روم کے 99.9 فیصد جراثیم کو ختم کر دے گا اور اسے استعمال کرنے کے لئے پروٹوٹائپ 'hands-free lavatory door' بھی ہوگا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts