میٹرک بورڈ،جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع

image

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات2021 کیلئے نہم و دہم جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث تمام اسکو ل بند پڑے ہیں جس کے باعث اسکولوں اور طلبہ کو امتحانی فارم جمع کرانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم نے تمام اسکولوں ،طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے نہم جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں یکم جنوری 2021تک بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی ہے جبکہ دہم جماعت کے امتحانی فارم بھی 8جنوری تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ طلباء و طالبات سے بورڈ آفس سے جاری کئے گئے امتحانی فارم پر لکھی گئی مالیت کے مطابق ہی امتحانی فیسیں وصول کریں ۔ نہم جماعت کی امتحانی فیس 1400 روپے، جماعت دہم کی امتحانی فیس 1700روپے جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کیلئے رجسٹریشن فیس 1000 اور امتحانی فیس 1900 روپے ہے اور ہر فارم کی فیس 100 روپے مقرر ہے ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.