انسٹاگرام پر بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس نے مداحوں کو سخت تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
نیہا ککڑ کی حال ہی میں گلوکار 'روہن پریت سنگھ' سے شادی ہوئی ہے جبکہ اب ان کے شوہر اور انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس کا کیپشن ہیش ٹیگ میں تحریر کیا گیا کہ ''خیال رکھیا کر''۔
گلوکارہ نیہا ککڑ کی اس تصویر پر کامیڈین کپل شرما سمیت ساتھی گلوکار و اداکار کی جانب سے انہیں مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔
تاہم تصویر کے کمنٹس سیکشن میں نیہا ککڑ کے مداحوں نے سوال کیا کہ کیا وہ حاملہ ہوچکی ہیں؟ جبکہ نیہا اور روہن کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
بہت سے صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاید ان کی کوئی نئی میوزک البم آنے کو ہے، جس کا عنوان خیال رکھیا کر ہوگا۔