ثناء خان کو مفتی انس کہاں ملے تھے اور ان کی شادی کیسے ہوئی؟ ثناء اپنے شوہر کا بتاتے ہوئے

image

بھارتی اداکارہ ثناء خان نے جب سے شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہہ کر مفتی انس سے شادی کی ہے جب سے وہ آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

حال ہی میں ثناء خان سے ایک انٹرویو میں مفتی انس سے شادی کے حوالے سے پوچھا گیا کہ آپ ایک اداکارہ اور ماڈل بھی رہ چکی ہیں آپ نے اپنے شوق کو چھوڑ کر ایک ایسے انسان سے شادی کی جس کے اصول و ضوابط اسلامی ہیں اور وہ ایک مفتی بھی ہیں جس کے جواب میں ثناء کا کہنا تھا کہ:

'' انس جیسا شوہر ہر کسی کو نہیں ملتا، سالوں دعائیں کرنے کے بعد ملتا ہے، میں نے بھی 3 سال تک ان جیسے شوہر کو حاصل کرنے کے لئے بہت دعائیں کی ہیں۔ مگر مجھے خود بھی یقین نہیں تھا کہ میری ان سے شادی ہو سکتی ہے۔ لیکن خُدا نے میرے لئے ان کو چُن لیا تھا بس ان کا راستہ اختیار کرنے میں مجھے کچھ وقت لگ گیا۔''

ایک اور سوال ان سے پوچھا گیا کہ آپ پہلی مرتبہ مفتی صاحب سے کہاں ملی تھیں جس پر اداکارہ نے بتایا کہ: '' میں 2017 میں مکہ مکرمہ گئی تھی اور جس دن مکہ سے بھارت واپسی تھی اسی دن میری ملاقات مفتی انس سے ہوئی تھی اور میں وقتاً فوقتاً ان سے رابطے میں رہی اور مختلف مسائل میں معلومات حاصل کرتی رہی۔ انہوں نے مجھے ہمیشہ صحیح راہ دکھائی، دین کی روشنی میں ہر راستہ بتایا، یہی وجہ ہے کہ آج میں ان کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں۔''

شادی کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ: '' اتنے سالوں تک مختلف نجی معاملات میں پوچھ گچھ چلتی رہی اور معلوم ہی نہیں چلا کب ہم دونوں نے ایک دوسرے کو شادی کے لئے پسند کر لیا۔ ''


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts