عمران عباس اور اداکارہ علیزے شاہ شادی کب کر رہے ہیں؟ سوشل میڈیا پر شادی کے چرچے

image

پاکستان کے مشہور اداکار عمران عباس جو کسی تعارف کے محتاج نہیں، انہوں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ ملک سے باہر بھی اپنی بہترین اداکاری اور سب سے منفرد ادائوں سے لوگوں کے دل جیتے۔

آج سے پہلے ان کی شادی کا سوال میڈیا میں بہت سنا گیا، مگر ہمیشہ عمران یہی کہتے ہوئے نظر آئے کہ جب شادی ہو گی تو سب کو ہی معلوم ہو جائے گا۔

مگر اب اداکار عمران عباس اور اداکارہ علیزہ شاہ کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر سامنے آرہی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران عمران نے اپنے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ: '' بہت جلد میں اپنی شادی سے متعلق خبر آپ لوگوں کو دینے والا ہوں۔'' جس کے بعد سوشل میڈیا پر عمران عباس اور اداکارہ علیزہ شاہ کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ کیونکہ عمران عباس اور علیزہ شاہ نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ''جو تو چاہے'' میں کام کیا ہے، جس کی وجہ سے شادی کی خبروں کا چرچہ خوب عام ہو رہا ہے۔

اب تک کی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بہت جلد شادی کر نے جا رہے ہیں اور ان کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لوگوں نے مختلف کمنٹس بھی کیئے ہیں، آپ بھی دیکھیں:


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts