کیا پتہ قیامت گزر چکی ہو اور ہم جہنم میں رہ رہے ہوں پھر ۔۔۔ اداکارہ شگفتہ کی پوسٹ پر لوگوں کے دلچسپ تبصرے

image

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مقبول ترین اداکارہ نے نامور مصنف مستنصر حسين تارڑ کی ایک مشہور پوسٹ شئیر جس میں لکھا ہوا کہ کیا پتہ قیامت گزر چکی ہو اور ہم جہنم میں رہ رہے ہوں۔

ماضی کی کامیاب ترین اداکارہ شگفتہ اعجاز نے تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 20 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں، اُن کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔

ایک محمد علی نامی صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ اگر قیامت آگئی ہوتی تو اب تک تمام حوریں میرے آس پاس ہوتیں، ابھی تو صرف ایک ہی بیگم سے گزارا چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ شگفتہ اعجاز متعدد مشہور ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور آج بھی ڈراموں میں دکھائی دیتی ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts