مزاحیہ انداز سے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار افتخار ٹھاکر کا ایسا اسپتال بنانے کا اعلان جہاں مفت علاج کیا جائے گا

image

ہمارے ملک میں ان لوگوں کو انتہائی کم سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہو۔ ہم بات کر رہے ہیں تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی۔

تاہم اس حوالے سے مشہور اداکار افتخار ٹھاکر نے یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنے آبائی علاقے 'میاں چنوں' میں تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لئے اسپتال تعمیر کریں گے۔ اداکار کے مطابق وہ ایسا اسپتال تعمیر کرنا چاہتے ہیں جہاں تھیلیسیمیا والے بچوں کا مفت علاج ہو۔

افتخار ٹھاکر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ''اسپتال پر کام جنوری 2021 میں شروع ہوگا، جو ضرورت مند مریضوں کو جگر کا ٹرانسپلانٹ کی سہولت بھی فراہم کرے گا''۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ''مجھے ملتان کے ایک اسپتال میں چیریٹی کا کام کرتے ہوئے اس اسپتال کی تعمیر کا خیال آیا اور پھر میں نے فیصلہ کیا ہے''۔ انہوں نے کہا کہ ''انہیں محسوس ہوا کہ ملک میں تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے علاج معالجے کی سہولیات کا فقدان ہے''۔

کامیڈین نے کہا کہ ''بعدازاں برطانیہ میں ایک شو کے دوران ، میں نے اسپتال کے لئے چندہ کی اپیل کی۔ اپیل کا جواب دیتے ہوئے ان کے ایک مداح نے اس سہولت کے لئے فنڈز عطیہ کیے جو یہاں کام کر رہی تھی''۔

اداکار کے مطابق صرف جنوبی پنجاب میں 25،000 سے زیادہ بچے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔

تاہم اداکار نے سندس فاؤنڈیشن کے قیام کے لئے مرحوم صحافی ، شاعر اور ڈرامہ نگار منو بھائی کی بھی تعریف کی جو تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لئے قائم کی گئی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts