بڑھاپے میں اولاد ماں باپ کا سہارا بنتی لیکن ۔۔۔ مرینہ خان اولاد ڈرامے کی اہمیت بتاتے ہوئے

image

کچھ ڈرامہ سیریلز کی کہانی ایسے دردناک موضوعات پر مبنی ہوتی ہے جنہیں دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ ہم ہی سے وابستہ ہو۔

نجی ٹی وی چینل سے شروع ہونے والا نیا ڈرامہ سریل اولاد جو چند ہی ہفتوں قبل ٹیلی وژن پر نشر کیا جانے لگا ہے جس میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار محمد احمد اور اداکارہ مرینہ خان نے ڈرامے کی اہمیت بتا دی۔

اداکار محمد احمد اور مرینہ خان نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی، ڈرامہ سیریل اولاد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکار محمد احمد نے کہا کہ ڈرامے میں فیملی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے، ڈرامے میں وہ چیزیں دکھائی گئی ہیں جنہیں لوگ یکسر بھولتے اور نظر انداز کرتے جارہے ہیں۔

ڈرامے میں ماں کا کردار نبھانے والی مرینہ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں سے بہت زیادہ قریب ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ گھرکوئی ایسی بات ہوجائے جس سے کوئی ایک بچہ ناراض ہوجائے یا گھر میں کوئی بدمزگی پیدا ہو۔

مرینہ خان کے مطابق ڈرامے میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ والدین نے بچوں کے لیے جو کچھ کرنا تھا وہ کرلیا اب بچوں کی باری ہے کہ وہ والدین کا سہارا بنیں لیکن بچوں کے رویے سے فیملی میں اتار چڑھاؤ آرہا ہے لیکن وہ نہیں چاہتیں کہ گھر میں کوئی بگاڑ پیدا ہو۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل اولاد کی ہدایت کاری کے فرائض عابس رضا نے انجام دئیے ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں محمد احمد، مرینہ خان،حسن نیازی، فرقان قریشی، نبیلہ زبیری، سنیتا مارشل، حنا جاوید شامل ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts