میں شادی شدہ ہوں نا کہ کوئی۔۔۔ شوبز کی وہ 4 اداکارائیں کون سی ہیں جنہوں نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل نہیں کیا؟

image

یوں تو شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں کی خود سے ایک پہچان ہوتی ہے، ایک نام ہوتا ہے لیکن شادی کے بعد شوہر کا نام ساتھ لگانے کا رواج آج کل کافی کم ہو گیا ہے۔ بہت سی اداکاراؤں نے اپنا نام تبدیل کیا جس کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے رہے جیسا کہ سجل علی نے اپنا نام تبدیل کر کے انسٹاگرام پروفائل پر سجل احد میر کر دیا لیکن اب بھی وہ اپنے نام سے پکاری جاتی ہیں یعنی سجل علی۔

تاہم آج ہم آپ کو ان شوبز خواتین سے متعلق بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے شادی کے بعد اپنا سر نیم تبدیل نہیں کیا۔

ٹوئنکل کھنہ

مشہور بھارتی اداکارہ، پروڈیوسر اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کی شادی بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار سے ہوئی۔ ٹوئنکل کھنہ نے شادی کے بعد آج تک اپنا نام نہیں بدلہ اور اس حوالے سے وہ کئی بار بات کر چکی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق ''میرا اپنا آخری نام کھنہ سے کمار نہ بدلنے کا ہمیشہ ایک ہی جواب ہے کہ میں شادی شدہ ہوں نا کہ کوئی برانڈ، میں چھوٹی کمپنی نہیں ہوں کہ جسے بڑی فرم نے لے لیا ہو اور نام تبدیل کرنا پڑے''۔

زارہ نور عباس

پاکستان کی نامور اداکارہ زارہ نور عباس کی شادی اداکار اسد صدیقی سے بڑی دھوم دھام سے ہوئی۔ زارہ نے انسٹاگرام پروفائل پر اپنے نام کے ساتھ اسد کا نام تو نہ لگایا البتہ اسد کا سر نیم صدیقی ضرور اپنے نام کے آخر میں لگا لیا۔ یوں ان کا نام زارہ نور عباس صدیقی بن گیا۔

انوشکا شرما

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی بھارتی اداکارہ بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انوشکا کی شادی بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے ہوئی۔ انوشکا شرما نے بھی شادی کے بعد اپنا نام نہیں بدلہ اور آج بھی وہ اپنے نام کے آخر میں ویرات کے بجائے شرما لگاتی ہیں۔

رباب ہاشم

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم نے بھی شادی کے بعد اپنے نام میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس کا ثبوت ان کی انسٹاگرام پروفائل دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے اداکاراؤں کے علاوہ بھی ایسی مشہور شخصیات ہیں جنہوں نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل نہیں کیا جن میں ثانیہ مرزا سرِ فہرست ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts