اپنے دماغ کا علاج کروائیں۔۔۔۔ ندا یاسر کو مارننگ شو کے خلاف بات کرنے والے صارفین پر غصہ آگیا

image

پاکستان کی جانی مانی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر اپنے مارننگ شو کی وجہ سے اکثر تنقید کا شکار رہتی ہیں، متعدد سوشل میڈیا صارفین ان کے شو پر اعتراضات اٹھاتے ہیں تاہم ہر بار ندا یاسر سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر انداز کردیتی ہیں۔ لیکن اس بار انہوں نے صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔

اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو پر تنقید کرنے والوں کو دماغی علاج کروانے مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مارننگ شو ہاسٹ ندا یاسر نے اس وقت شدید غم و غصے کا اظہار کیا جب مداحوں نے ان کے مارننگ شو کے حوالے سے تنقید کرنا شروع کی۔ ہوا کچھ یوں کہ میزبان نے اپنے مارننگ شو میں مختلف سیگمنٹس کے لیے اسٹوڈیوز میں بیل (گھنٹیاں) لگوائیں اور گھنٹیوں کو ہر سیگمنٹس میں بجایا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک صارف نے کہا کہ آپ سب سمجھ دار اور با شعور ہیں لیکن آپ نے اپنے مارننگ شو میں گھنٹیاں لگوا کر اور بار بار بجا کر شو کو مندر ہی بنا دیا، جس پر میزبان سے برداشت نہ ہوا اور انہوں نے صارف کو اپنے دماغ کا علاج کروانے کا مشورہ دے دیا۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts