'' طوبیٰ کے کہنے پر اس کے سامنے طلاق دینا میرے اور بچوں کے لئے سب سے زیادہ تکلیف دہ تھا''۔۔۔ عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے اپنی طلاق سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

image

عامر لیاقت حسین پاکستان کے نامور اسکالر اور ٹی وی میزبان ہیں جو اکثر و بیشتر ہی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ 2018 میں عامر لیاقت حسین نے سیدہ طوبیٰ سے شادی کر لی جبکہ اپنی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ کو طلاق دے دی۔

اس خبر نے مداحوں کو کافی حیران کیا، کیونکہ عامر لیاقت نے شادی کے کئی سال بعد اپنی زندگی میں کسی اور کو شامل کیا، سیدہ بشریٰ اور ان کے دو بچے ہیں۔

تاہم حال ہی میں عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ''میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ اپنے سابق شوہر عامر لیاقت سے رشتے کے متعلق کچھ سچ سامنے لاؤں''۔

بشریٰ عامر نے کہا کہ ''انہوں نے مجھے طلاق دی اور بے شک طلاق ایک چیز ہے لیکن سیدہ طوبیٰ کے کہنے پر، اس کے سامنے کال پر مجھے طلاق دینا میرے اور بچوں کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ تھا، یہ کسی صدمہ سے کم نہ تھا''۔

آخر میں انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ '' میں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا، ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے''۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts