اداکارہ صرحا اصغر کے شوہر کون ہیں؟ دیکھیں چند تصاویر

image

آج سال 2020 کا آخری روز ہے اور شوبز کے حوالے سے یہ سال کافی دلچسپ رہا، کیونکہ کئی پاکستانی شوبز ستاروں نے خاموشی سے نکاح کرلیا۔

شوبز سے تعلق رکھنے والی ایک اور مقبول اداکارہ نے خاموشی سے نکاح کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔

اداکارہ صرحا اصغر کی جانب سے تصویر اور ویڈیوز شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر بھی شئیر کی گئیں۔

شئیر کردہ ایک پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ڈیزائنر ہانیہ کامران کے تیار کردہ لباس کا انتخاب کیا۔

ابتداء میں اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شئیر نہیں کی اور ان کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا تھا بعدازاں دیکھا گیا کہ انہوں نے اپنے شوہر عمر مرتضٰی کے ہمراہ بھی تصاویر شیئر کیں جس میں اداکارہ کے شوہر نے بھی سیاہ رنگ کا لباس اور میرون رنگ کی واسکٹ پہنی ہوئی ہے۔

اداکارہ کی شادی پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

دیکھیں تصاویر۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts