اداکارہ ایمن اور منال خان کے والد انتقال کر گئے

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں ایمن اور منال خان کے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔

ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ کے مطابق: '' ایمن اور منال کے والد انتقال کر گئے ہیں، نمازِ جنازہ سے متعلق معلومات جلد ہی بتا دیں گے۔ ''

فی الحال اس سے زائد معلومات اداکارہ اور ان کے گھر والوں کی طرف سے نہیں بتائی گئی ہیں۔

اداکارہ کے والد کا نام مبین خان تھا، جو کہ سندھ پولیس میں افسر کی خدمات انجام دے رہے تھے۔

ایمن اور منال کے والد ان کے ساتھ متعدد تصاویروں میں سوشل میڈیا پر بھی نظر آتے تھے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts