آگے کیا ہونے والا ہے۔۔۔ امیتابھ نے جیا بچن سے متعلق شادی کے کئی سال بعد بڑے انکشاف کر دئیے

image

امیتابھ بچن اپنی اہلیہ جیا بچن سے بہت محبت کرتے ہیں اسی لئے دونوں اکثر و بیشتر تقریبات میں ایک دوسرے کے ساتھ نظر بھی آتے ہیں۔

گزشتہ روز امیتابھ بچن نے اپنی بیوی سے محبت کا اظہار کچھ اس طریقے سے کیا کہ ریئلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 12 کے ایک پروگرام کے دوران امیتابھ نے خاتون کنٹسٹنٹ کو بتایا کہ:

' میری بیوی جیا بہت زیادہ ذہین خاتون ہے، وہ لوگوں کو دیکھ کر ان کے مزاج کا اندازہ لگا لیتی ہے، میری زندگی میں وہ واحد عورت ہے جس نے ہر حال میں میرا ساتھ دیا مجھے سمجھایا، میری ہر تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھ کر میرا ساتھ دیا، کچھ بھی اچھا یا بُرا ہونے سے پہلے ان کو اندیشہ ہو جاتا ہے اس لئے جیا مجھے ہر کام میں خبردار رکھتی ہے کہ آپ اپنی حفاظت کرلیں، ان کی چھٹی حس بہت اچھی طرح کام کرتی ہے یہ وومن آل راؤنڈر ہیں اسی لیئے یہ سیاست میں بھی کامیابی سے قدم اٹھاتی ہیں۔ ان کو سامنے والے شخص کا دماغ پڑھنا بہت اچھے سے آتا ہے یہی وجہ ہے کہ جیا نے ہمیشہ مجھے سنبھال کر رکھا ہے ۔ مستقبل میں کیا ہونے والا ہے اس سے متعلق اکثر جیا کو کچھ نہ کچھ اندیشہ پہلے ہی ہو جاتا ہے ''

میں اپنی بیوی سے بے پناہ محبت کرتا ہوں، یہ میرے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، اور میں ہمیشہ یہی دعا کرتا ہوں کہ جیا سلامت رہے اور اس کا ساتھ میرے ساتھ ہمیشہ رہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts