بابا جب ناراض ہوتے ہیں تو چپ ہو جاتے ہیں۔۔۔ ایمن اور منال کا اپنے والد کے ساتھ ایک یادگار انٹرویو، جسے دیکھ کر آپ کی بھی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

image

سال 2020 کے آخری روز اداکار 'منیب بٹ' نے انتہائی افسوس ناک خبر سنائی، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ ایمن خان اور منال خان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ خبر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

کچھ روز قبل منال خان نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کے بابا کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔

ایمن اور منال دونوں بہنوں کا اپنے والد کے ساتھ خاصا دوستانہ رشتہ تھا، دونوں بہنیں ہی والد سے بے حد پیار کرتی تھیں۔ تاہم اس غم کے موقع پر مارننگ شو کی معروف میزبان 'ندا یاسر' نے اپنے پروگرام کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ایمن اور منال سمیت ان کے والدین نے شرکت کی۔

دونوں کا اپنے والد سے پیار اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایمن اور منال نے بتایا کہ ''بابا جب ہم سے ناراض ہوتے ہیں تو چپ ہو جاتے ہیں''۔

انہوں نے مزید کیا کہا؟ ایک یادگار ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts