خوبصورت بیوی وہ ہے جو آپ کو جنت کے قریب لائے اور ...مفتی انس نے ثناء خان کے حوالے سے کیا انکشاف کر دیا

image

اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی خوبرو اداکاہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس کہتے ہیں کہ خوبصورت بیوی وہ ہے جو آپ کو جنت کے قریب لائے۔

سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس نے سوشل میدیا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنی شادی کے دن کی ایک یادگار اور دلکش تصویر شیئر کر دی۔

شئیر کردہ تصویر میں ثناء خان سُرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر مفتی انس نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

اپنے اس پوسٹ کے پر تصویر کے کیپشن میں مفتی انس نے ایک اچھی بیوی کی تعریف بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ''سب سے خوبصورت بیوی وہ نہیں جو آپ کے مطابق ہو بلکہ خوبصورت بیوی تو وہ ہے جو آپ کو جنت کے قریب لائے''۔

اُنہوں نے کہا کہ 'ثناء خان جیسی بیوی عطا کرکے اللّہ تعالیٰ نے میرے لیے بڑے ہی کرم کا فیصلہ کیا ہے'۔

خیال رہے کہ ثناء خان نے شوبر چھوڑنے کے بعد گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts