نادیہ خان نے تیسری شادی کی تصدیق کر دی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

image

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ اور ہوسٹ نادیہ خان کی گزشتہ سال 11 دسمبر کو منگنی طے پائی تھی اور اب نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شادی کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق: '' نادیہ خان کی شادی گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک نجی ہوٹل میں ہوئی۔ نادیہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ایک ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ہاتھوں میں مہندی لگی ہوئی ہے، ساتھ ہی کیپشن میں لکھا ہے کہ : '' میں اپنے مداحوں اور فالو کرنے والے کے لئے اپنی شادی کی تصاویر کچھ گھنٹوں بعد شیئر کروں گی۔''

اداکارہ نے مذکورہ پوسٹ 2 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جس کو اب تک 8 ہزار سے زائد لوگ لائک کرچکے ہیں۔ ان کے مداح کمنٹس میں شادی کی مبارک باد بھی دے رہے ہیں اور نیک تمنائوں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 41 سالہ نادیہ خان کی یہ تیسری شادی ہے اور انکے شوہر ایئرفورس پائلٹ ہیں۔ نادیہ منگنی کے فوراً بعد ہی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہو گئی تھیں اور ڈیزائنر دوستوں سے بھی خوب رابطے میں تھیں۔

تصاویریں آپ بھی ملاحظہ کریں:


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts