ایک ماہ بعد غم کم ہو جاتا ہے کیا؟ اداکارہ سارہ خان مداح پر برس پڑیں

image

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سارہ خان اپنے والد کے انتقال کے بعد پوسٹ شیئر کرنے پر تنقید کرنے والی مداح پر برس پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ڈرامہ کے حوالے سے پوسٹ شئیر کی جس پر انہیں صارف کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

خاتون صارف نے سارہ کی تصویر پر کمنٹ پوسٹ کیا کہ ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا اور آپ اپنے ڈرامہ سے متعلق پوسٹس جاری کرنے لگیں ، کیسی دنیا ہے یہ اداکاری کی۔

اداکارہ سارہ خان نے بھی خاتون صارف کی اس تنقید پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیوں، ایک مہینے بعد پوسٹ شیئر کرتی تو غم کم ہوجاتا؟ اس بات کا کوئی جواز بنتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کرگئے تھے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts