''نا اپنے پیارے کے ساتھ جا سکتا ہے نا اسے روک سکتا ہے'' ۔۔۔ ایمن خان کا اپنے والد کے لیے روح کو تڑپا دینے والا پیغام

image

دسمبر کا آخری ہفتہ جڑواں بہنوں اداکارہ ایمن اور منال خان کے لیے انتہائی درد ناک رہا۔ دونوں اپنے والد سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئیں۔ ایمن اور منال کے والد کی طبعیت کئی دنوں سے خراب چل رہی تھی تاہم 31 دسمبر بروز جمعرات کو یہ خبر سامنے آئی کہ ایمن اور منال کے والد اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔

شوبز انڈسٹری کے تمام لوگ دونوں بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ مداحوں نے بھی شدید دکھ کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز ایمن خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شئیر کی جس نے ہر پڑھنے والے کو آبدیدہ کر دیا۔

ایمن نے اپنے والد کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ''ایک مقام ایسا آتا ہے جہاں انسان بے بس ہو جاتا ہے''۔

انہوں نے لکھا کہ ''نا اپنے پیارے کے ساتھ جا سکتا ہے نا اسے روک سکتا ہے''۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ''بس یادیں، بے بسی اور غم چھوڑ جاتا ہے''۔

ہماری ویب دعا کرتی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی بخشش فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے، آمین۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts