ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری مشہور ترک سیریز 'ارطغرل غازی' کے بعد آنے والے سیزن 'کورولش عثمان' کے ہیرو کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تصویر کے منظر عام ہر آتے ہی کچھ صارفین نے یہ خیال ظاہر کیا کہ شاید یہ ایڈٹ کی گئی تصویر ہے لیکن بعدازاں انسٹاگرام کے ایک پیج کے ذریعے معلوم ہوا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ترک اداکار کے ہمراہ یہ تصویر واقعی اصلی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ کو 'کورولش عثمان' کے مرکزی اداکار 'براق اوزچیویت' کے ہمراہ ڈرامے کے سیٹ پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کے حوالے سے یہ بات سامنے نہیں آسکی ہے کہ آیا یہ تصویر ہے کب کی، کیونکہ اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا ہرگز نا بھولیں/