''غریبوں کا گوشت'' کسے کہا جاتا ہے, جو کولیسٹرول سمیت دیگر بیماریوں میں فائدہ پہنچاتا ہے؟ جانیں اس کے فائدے اور استعمال کے چند طریقے

image

لوبیا ایک مکمل غذا ہے، یہ ناصرف انسانی جسم کی کمزوری دور کرتا ہے بلکہ مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے بھی مفید ہے۔ لال لوبیا میں پروٹین، فائبر، فولیٹ، میگنیشیم، پوٹاشیم اور اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

لوبیا کے چند فائدے مندرجہ ذیل ہیں۔

اس میں موجود فائبر نظام ہضم کے راستوں میں جیل کا کام کرتا ہے۔جو کولیسٹرول کو جسم سے خارج کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

بلڈشوگر کو نارمل رکھتا ہے۔

وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے، جسم میں فیٹ جمع ہونے نہیں دیتا۔

آئرن کی کمی دور کرتا ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے باعث اینٹی ایجنگ ہے۔

مردوں کے لیے بہترین طاقتور غذا ہے۔

وٹامن بی9 اور فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

لوبیا کو مختلف طریقوں سے آپ اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں مثال کے طور پر سالن، لوبیا چاٹ یا سلاد وغیرہ میں۔

اس کے علاوہ بہر سی مائیں بچوں کو نوڈلز میں بھی ڈال کر کھلاتی ہیں، بچوں کے پسندیدہ نوڈلز اس میں لال لوبیا شامل کریں اور اپنے بچوں کو طاقت ور بنائیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts