ائیرفون پلگ پر یہ دائرے کیوں ہوتے ہیں؟ جانیے

image

اگر آپ ائیرفون استعمال کرتے ہیں تو کبھی آپ نے غور کیا کہ اس کے ہیڈفون جیک میں رنگ یا گول دائرے بنے ہوتے ہیں۔

اگر آپ نے غور کیا ہو یا حیران ہو کہ آخر ان رنگز کا مقصد کیا ہے تو اس کے پیچھے چھپی وجہ کافی دلچسپ ہے۔

درحقیقت ائیرفون پلگ یا ہیڈفون جیک میں رنگز کی تعداد مختلف ہوسکتی ہے اور یہ تعداد اس ائیرفون کے بارے میں کافی کچھ بتاتی ہے۔

جی ہاں واقعی رنگز کی تعداد بتاتی ہے کہ یہ ائیرفون کس طرح کے آڈیو سگنل کانوں کو فراہم کرے گا اور بھی کافی کچھ معلوم ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر ہیڈفون جیک پر ایک رنگ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ مونو آڈیو پلگ ہے۔

آسان الفاظ میں یہ ائیرفون یکساں ساؤنڈ پلے کرتا ہے۔

یعنی دائیں یا بائیں طرف موجود ائیربڈز سے یکساں آڈیو پلے ہوگی۔

اگر ائیرفون پر 2 رنگز موجود ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ اسٹیریو آڈیو پلگ ہے۔

آسان الفاظ میں اس ائیرفون میں ڈوئل آڈیو چینلز موجود ہیں، ایک بائیں ائیربڈ کے لیے دوسرا دائیں ائیربڈ کے لیے۔

تو جب آپ اس طرح کے ائیرفونز کو ڈیوائس سے منسلک کرتے ہیں تو دائیں اور بائیں ائیربڈز میں مختلف آڈیو چینلز سننے کا موقع ملتا ہے اور اسے اسٹیریو آڈیو تجربہ کہا جاتا ہے۔

اس طرح کے ائیرفون عام طور پر موسیقی یا دیگر آڈیو مواد کو سننے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

اگر اس پر 3 رنگز موجود ہیں تو یہ اسٹیریو آڈیو پلس مائیکرو فون/ والیوم کنٹرول ائیرفون ہے۔

اس طرح کے ائیرفونز ورسٹائل تصور کیے جاتے ہیں اور عام طور پر اسمارٹ فونز اور دیگر موبائل ڈیوائسز کے لیے استعمال ہونے والے ہیڈسیٹس میں نظر آتے ہیں۔

اسٹیریو آڈیو پلے بیک کے ساتھ انہیں کالز یا آڈیو ریکارڈنگ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، کئی بار والیوم کنٹرول یا پلے بیک کنٹرولز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts