کسی اداکارہ کو ماں بنا دیا تو کسی کو بیٹا۔۔۔ جانیں گوگل نے کن مشہور اداکاروں کو کس کا رشتہ دار بنا دیا

image

گوگل اور ویکیپیڈیا معلومات کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں لیکن جب گوگل اور ویکیپیڈیا غلط معلومات دکھاتے ہیں تو ، یہ ہم سب کے لئے اہم اور ساتھ ہی مزاحیہ بھی ہوجاتا ہے۔ خیال رہے کہ معلومات کی تلاش کے لیے صرف گوگل پر ہی انحصار کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

آج کل ایسی خبریں بہت دیکھنے کو مل رہی ہیں کہ گوگل سرچ انجن نے کسی مشہور شخصیت کو کس کی ماں بنا دیا تو کسی کا بیٹا قرار دے دیا، ظاہر ہے اسے گول کی غلطی ہی کہا جائے گا لیکن صارفین گوگل کی اس حرکت سے بہت محظوظ ہو رہے ہیں، اور مزاحیہ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

آج ہم جانیں گے کہ گوگل سرچ انجن نے کونسی مشہور شخصیات کس دوسری شخصیت کے ساتھ کس کونسے رشتے میں جوڑا۔

1- گزشتہ برس اکتوبر میں سرچ انجن گوگل نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کو افغان کرکٹر راشد خان کی اہلیہ کے طور پر پیش کیا تھا۔

2- دوسری بار گوگل و وکی پیڈیا ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں 'حلیمہ سلطان' کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلگچ کو پاکستانی اداکار یاسر حسین کی والدہ کے طور پیش کیا گیا تھا جس کا صارفین نے بے حد مذاق بناتا تھا۔

3- اور اب حال ہی میں دیکھا گیا کہ گوگل نے ماہرہ خان کو زارا نور عباس کی والدہ کے نام سے درج کیا ہے۔ جی ہاں، جب ہم نے زارا نور عباس کی والدہ کا نام سرچ کیا تو گوگل نے سپر اسٹار ماہرہ خان کا نام دکھایا ، جو انتہائی غلط ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts