ان کے تو دو بچے بھی ہیں! وہ اداکار جو شادی شدہ ہیں اور یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں، دیکھیں بیوی اور بچوں کے ہمراہ خوبصورت تصاویر

image

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے چند نامور ستارے جو حالیہ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور ان کی فین فالوونگ میں بھی دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ ڈراموں کی دنیا سے ہٹ کر بھی شوبز ستاروں کی اپنی دنیا ہے یعنی ان کی فیملی جن کے ساتھ وہ اپنا وقت گزارتے ہیں۔

حالیہ ڈراموں میں دکھائی دینے والے چند مرد اداکارہ جو شادی شدہ ہیں، جن کی فیملی کے بارے میں زیادہ تر لوگ نہیں جانتے نہ کبھی دیکھا ہے۔ تو آج ہم اُن اداکاروں کی اہلیہ اور بچوں کے بارے میں جانیں گے۔

1- فرقان شیخ

شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار فرقان شیخ کسی تعارف کے محتاج نہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں اُن کی اہلیہ کون ہیں۔ فرقان شیخ کی اہلیہ کا نام سبرینا ہے جو کہ اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ فرقان اور سبرینا 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھے، جبکہ ان کی اہلیہ کی رخصتی 2017 میں ہوئی۔ فرقان شیخ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل اولاد میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی دیگر سیریلز میں کام کر رہے ہیں۔

2- راید محمد

معروف شوبز اسٹار راید محمد اکثر ڈراموں میں منفی کردار نبھاتے ہیں لیکن ان کی اداکاری دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ ٹیلنٹ صرف انہی کے لئے ہے۔ وہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باصلاحیت ہدایتکار اور ماڈل بھی ہیں۔ راید محمد بھی ایک اچھی ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ راید محمد عالم کراچی میں اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ رہتے ہیں۔ ان کی شادی تقریبا 7 سال قبل ہوئی تھی۔ اداکار کے بیٹے کا نام رائم ہے۔

3- علی عباس

پاکستانی شوبز صنعت کے ایک اور مشہور نوجوان اداکار علی عباس جو آج کل کئی ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب سمیٹ رہے ہیں۔ کیا آپ نے علی عباس کی فیملی دیکھی ہے۔ ویسے تو اداکار اکثر ہی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ تصاویر شوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔ اداکار علی عباس 2012 میں شادی کے بنددھن میں بندھے۔ علی عباس کی اہلی کا نام حمنا علی ہے اور جوڑی کے دو خوبصورت بچے بھی ہیں۔

4- عماد عرفانی

عماد عرفانی ہماری میڈیا انڈسٹری کے سب سے خوبصورت اداکاروں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے اس انڈسری میں بہت نام پیدا کیا ہے۔ وہ بہت کامیاب فنکار کی طرح کام کر چکے ہیں۔ اداکار عماد عرفانی سے تو سب اچھی طرح واقف ہیں لیکن ان کی اہلیہ کے بارے میں شاید ہی کسی کو معلوم ہوگا۔ عماد عرفانی کی اہلیہ کا نام مریم شفاعت ہے۔ دونوں جوڑے ایک بہترین شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts