آپ نہیں چاہتے تھے کہ اس دن کو منایا جائے لیکن ۔۔۔ عرفان خان کے بیٹے کے جزباتی پیغام نے سب کو افسردہ کردیا

image

بالی ووڈ انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار عرفان خان کو مداحوں سے بچھڑے 8 ماہ گزر چکے ہیں تاہم اگر وہ آج زندہ ہوتے تو آج 54 سال کے ہوجاتے۔

عرفان خان کے 54 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے بڑے بیٹے بابِل نے تصویر اور ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے فیملی کی ایک پرانی ویڈیو شئیر کی ہے۔

ویڈیو سے لگتا ہےکہ یہ ویڈیو کال ہے جو کہ عرفان خان کی جانب سے بیٹے بابل کو ملائی گئی ہے، ویڈیو میں عرفان خان کے چھوٹے بیٹے ایان اور اہلیہ سوتاپا سِکدر بھی موجود ہیں، ویڈیو میں عرفان اہلیہ اور بیٹے کو بابل کے لیے پیغام دینے کو کہہ رہے ہیں کہ ہم تمھیں یاد کررہے ہیں۔

کیپشن میں بابل نے لکھا ہےکہ ' آپ سالگرہ نہیں مناتے تھے اور اسے پسند بھی نہیں کیا اور مجھے بھی کسی کی سالگرہ کا دن یاد نہیں رہتا کیونکہ آپ نے نہ تو میری سالگرہ یاد رکھی اور نہ ہی اپنی یادکرنے پر زور دیا، ہمارے لیے سالگرہ کا دن معمول کی طرح ہوتا تھا اور ہم ہر دن کو مناتے تھے، تاہم اس بار میں چاہوں بھی تو آپ کی سالگرہ کا دن نہیں بھول سکتا،بابا آج آپ کی سالگرہ ہے۔

عرفان خان کے بیٹے نے ان کی یاد میں پوسٹ شئیر کی ہے اور آج وہ عرفان خان کے بغیر سالگرہ منا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار عرفان خان نے کئی بالی ووڈ فلموں سمیت ہالی ووڈ کی فلمز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے انتقال کی خبر سن کر کئی بڑے اور نامور اداکار گہرے دکھ کا شکار تھے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts