والد کی موت کے بعد بہن کو دماغی مسئلہ ہوگیا پھر ۔۔۔ شاہ رخ خان کی بہن کون ہیں؟ جانیئے ان سے متعلق ایسے حقائق جو آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گے

image

شاہ رخ کے بارے میں تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ وہ کتنے کامیاب اور بہترین اداکار ہیں جن کی اداکاری کے چرچے دنیا بھر میں عام ہیں اور ان کی فیملی سے متعلق بھی تقریباً سب ہی لوگ جانتے ہوں گے کہ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور ان کی بیوی غوری خان بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔

آج ہماری ویب آپ کو ان کی بہن شہناز لالہ رُخ سے متعارف کروانے جا رہی ہے جن کو آپ نے شاید نہ دیکھا ہو اور اگر دیکھا ہوگا تو بہت کم ہی۔

شہناز لالہ رُخ:

شاہ رخ خان کی بہن کا نام شہناز لالہ رُخ ہے، یہ اپنے بھائی سے 6 سال بڑی ہیں اور اب ان کی عمر 57 سال ہے۔ شروع ہی سے یہ دونوں بہن بھائی آپس میں اچھے دوست تھے، دونوں نے ایک دوسرے کا ہمیشہ ساتھ دیا اور اب بھی شہناز شاہ رخ کے ساتھ ان کے گھر '' منت '' میں رہتی ہیں۔

دماغی مسئلہ:

شاہ رخ خان کے والد کا انتقال جس وقت ہوا اس وقت ان کی بہن شہر سے باہر گئی ہوئی تھیں جب وہ واپس آئیں تو والد کے کھو جانے کا صدمہ برداشت نہ کرسکیں اور ڈپریشن کی وجہ سے ذہنی مریضہ بن گئیں۔

علاج :

شاہ رخ خان نے اپنی بہن کا ہر طرح کا علاج کروایا ہے اور وہ اب بھی ان کا علاج کروا رہے ہیں، بیرون ممالک سے بھی شہناز کے علاج کی ساری ذمہ داری شاہ رخ خان خود اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے سوئزرلینڈ سے بھی اپنی بہن کا خصوصی علاج کروایا مگر انہیں کوئی خاص فائدہ نہ مل سکا۔ شاہ رخ خان نے ایک موقع پر بتایا کہ: '' میں جب تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم گانے کی شوٹننگ میں مصروف تھا تو قریبی ہسپتال سے شہناز کا علاج بھی کروا رہا تھا اور شوٹننگ کے فوری بعد ان کے پاس جاتا تھا۔''

آن اسکرین :

شہناز لالہ رخ کبھی آن اسکرین نظر نہیں آتی ہیں، ان کو لوگوں سے گھلنے ملنے کا زیادہ کوئی شوق نہیں ہے۔ یہ اپنے گھر والوں کی سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں اور گھر والوں سے خوب محبت کرتی ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts