کچھ روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ولیمے کی ویڈیو جاری کر دی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے گلابی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور انہوں نے کیپشن میں لکھا 'جلد ولیمے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کروں گی'۔
تاہم اب نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ولیمے کی ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے گلابی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
ویڈیو میں میزبان نادیہ خان کو اپنے ولیمے کے لیے تیار ہوتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
نادیہ خان کے ولیمے کی ویڈیو میں تصاویر کا سلائڈ شو بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں ان کی شوہر اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ تصویریں ہیں۔
کچھ تصاویر ملاحظہ کیجیے۔