کراچی میں سردی کی شدت آج کل زیادہ کیوں محسوس کی جا رہی ہے؟

image

شہر قائد میں گزشتہ چند روز سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہری کانپنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کراچی میں سردی کیوں ہو رہی ہے؟

اس حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں سائبیرین ہواؤں کے باعث سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سردی کی موجودہ لہر مزید 5 سے 6 دن برقرار رہ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سردی میں کمی اور درجہ حرارت میں اضافہ 17 جنوری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts