مشکل کا سامنا بہادری سے کرنے والی اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کو شکست دینے کے بعد اب کیسی دکھتی ہیں؟ دیکھیں نئی تصاویر

image

پاکستان کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل نے حال ہی میں بریسٹ کینسر جیسے جان لیوہ مرض کو شکست دی ہے۔ ان کی تکلیف اتنی زیادہ تھی کہ مداحوں نے ان کی پوسٹ کی گئی تصاویروں سے دیکھ کر ہی اندازہ لگا لیا تھا کہ نادیہ کس درد سے گزر رہی ہیں. بہرحال آج ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ نادیہ نے خود کو کس طرح گروم کیا اور آج کل یہ کیا کر رہی ہیں۔

نادیہ جمیل نے گزشتہ روز ٹوئٹر اور انسٹاگرام پوسٹ میں کچھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ :

'' کینسر کی وجہ سے مجھے گنجا ہونا پڑا تھا لیکن یہ نیا سال خوشیوں بھرا سال ثابت ہوا ہے میرے لیے، میرے بال بھی اب بڑھنے لگے ہیں اور مجھے زندی کے نئے رنگ ایک مرتبہ پھر سے مل گئے ہیں۔

میں اپنی خوشی بھی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی مگر گُزرے دنوں کی تکلیفوں کو بھی بھولنے اور بتانے سے قاصر ہوں، اور اب میری خواہش ہے کہ میں ایک مرتبہ پھر سے اسکرین پر واپسی نظر آؤں، اپنے کام کی طرف توجہ دوں۔ کیونکہ فارغ رہنے سے انسان کو کچھ ہاتھ نہیں آتا۔''

امید کی جا رہی ہے نادیہ جلد ہی کسی زبردست پروجیکٹ کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی۔ مداحوں کو بھی ان کی اسکرین پر واپسی کا شدت سے انتظار ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts