کیا آپ بھی یہ حرکت کرتے ہیں؟ 3 ایسے کام جو شوہر ہمیشہ بیویوں سے چھپا کے کرتے ہیں تاکہ...

image

بیوی اور شوہر کا رشتہ جہاں محبت سے بھرپور ہوتا ہے وہیں کچھ چھوٹی موٹی نوک جھوک بھی ان کی خوبصورت زندگی کا حصہ ہوتی ہیں۔ جہاں میاں بیوی ایک دوسرے کے رازوں سے آشنا ہوتے ہیں وہیں کچھ ایسی باتیں بھی ہوتی ہیں جو وہ ایک دوسرے سے چھپا لیتے ہیں جبکہ چھپانے کا مقصد کچھ منفی نہیں بلکہ مثبت ہی ہوتا ہے۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ تین کام کون سے ہیں جو شوہر ہمیشہ اپنی بیویوں سے چھپا کر کرتے ہیں تاکہ انہیں کوئی دکھ نا پہنچے۔

فضول خرچی

خواتین کی زیادہ تر تعداد ایسی ہوتی ہے جو کفایت شعاری کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتیں، انہیں آنے والے کل کی بھی فکر ہوتی ہے جبکہ مرد حضرات کی اکثریت پیسے خچ کرنے کے معاملے میں کافی کھلے دل کی ہوتی ہے۔ اور پھر زیادہ خرچہ کرنے پر بیوی سے ڈانٹ بھی پڑتی ہے۔ لہٰذا شوہر چھپا کر پیسے خرچ کرتے ہیں تاکہ پکڑے جانے پر ڈانٹ نا پڑے۔

سگریٹ نوشی

بہت سے مردوں کو سگریٹ پینے کی عادت ہوتی ہے جبکہ بیویاں پوری کوشش کرتی ہیں کہ کسی طرح ان کی یہ عادت چھوٹ جائے۔ کچھ بیویاں تو اپنے شوہروں کے سگریٹ کے ڈبے ہی چھپا دیتی ہیں لیکن پھر بھی شوہر یا تو گھر سے باہر یا بیوی سے چھپ کر سگریٹ پی ہی لیتے ہیں۔

پرہیزی کھانے سے پرہیز

وہ مرد جنہیں ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہو یا شوگر کا مرض ہو انہیں مختلف چیزوں سے پرہیز بتایا جاتا ہے، جیسا کہ شوگر کے مریضوں کو میٹھے کا پرہیز لیکن شوہر اسے نظر انداز کر کے پرہیز کرنے سے گریز کرتے ہیں اور وہ چیز ضرور کھاتے ہیں جو انہیں منع ہے۔ جبکہ بیویوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے شوہر ایسا نا کریں کیونکہ اس سے ان کی طبعیت خراب ہو سکتی ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts