یہ ہر کام میں ماہر ہوتے ہیں کیونکہ! ان میں سے اپنا ستارہ چنیں اور جانیں اس سے متعلق کچھ ایسے دلچسپ حقائق جو یقیناً آپ کو پہلے نہیں معلوم ہوں گے

image

کہتے ہیں کہ ستاروں کا روزمرہ کی زندگی پر کافی اثر ہوتا ہے۔ جو انسان جس ماہ میں پیدا ہوا ہو، اس کا ستارہ بھی اسی مطابق ہوتا ہے۔ کچھ خصوصیات اور کچھ منفی باتیں اس شخص کے اندر ہوتی ہیں۔ ہر شخص ہی یہ چاہتا ہے کہ اسے خود کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات ہوں اور یہ جاننے کے لیے وہ اپنے برج کو پڑھتا ہے۔

آج ہماری ویب آپ کو بتانے جا رہی ہے کہ کون سے برج سے تعلق رکھنے والے افراد کن خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔

برج دلو

برج دلو جسے انگریزی میں Aquarius کہا جاتا ہے، یہ افراد کافی تخلیقی ذہن کے لوگ ہوتے ہیں۔ کچھ ماہرین کے مطابق اس برج سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر افراد کو سخت سردی لگتی ہے۔

برج حوت

برج حوت کو انگریزی میں Pisces کہتے ہیں۔ ان کا لکی نمبر 7 ہوتا ہے۔ یہ افراد بہت ہی سادہ طبعیت اور خوش اخلاق ہوتے ہیں۔ تاہم ساتھ یہ افراد کچھ زیادہ ہی جذباتی بھی ہوتے ہیں۔

برج حمل

برج حمل کو Aries کہا جاتا ہے۔ یہ لوگ انتہائی پراعتماد ہوتے ہیں، یہ جو بھی کام سرانجام دیں انہیں خود پر پورا بھروسہ ہوتا ہے۔ ساتھ ہی یہ افراد کافی بہادر اور نڈر بھی ہوتے ہیں۔ ایک چیز جو اس برج کے لوگوں میں زیادہ تر پائی جاتی ہے وہ ہے ان کے جسم پر کہیں نا کہیں پیدائشی نشان ضرور ہوتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ بچپن میں کافی شرارتی ہوتے ہیں۔ کھیل کود کی وجہ سے ان کے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے۔

برج ثور

برج ثور کو انگریزی میں Taurus کہتے ہیں، اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد بہت ہی ذمہ دار ہوتے ہیں۔ انہیں پیسے خرچ کرنا بہت اچھے سے آتا ہے، یہ افراد پیسوں کی بچت کرنا بھی کافی اچھی طرح سے جانتے ہیں۔

برج جوزا

برج جوزا کو انگریزی میں Gemini کہتے ہیں۔ جوزا برج سے تعلق رکھنے والے افراد خود کو ہر ماحول میں ڈھالنے کے ماہر ہوتے ہیں۔ ان کی یاداشت بھی بہت تیز ہوتی ہے۔ یہ لوگ انتہائی قابل اور ذہین ہوتے ہیں۔

برج سرطان

سرطان جسے ہم cancer کہتے ہیں انتہائی وفادار لوگ ہوتے ہیں، جبکہ یہ لوگ کافی جذباتی بھی ہوتے ہیں۔

برج اسد

برج اسد یعنی Leo والے افراد کافی پراعتماد اور ذہین ہوتے ہیں۔ یہ لوگ تخلیقی ہونے کے ساتھ ساتھ ہر کام کو لے کر کافی پرعزم بھی ہوتے ہیں۔

برج سنبلہ

برج سنبلہ کو انگریزی میں ہم Virgo کہتے ہیں۔ یہ افراد برج دلو کے کافی اچھے دوست ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ افراد کافی حد تک محنتی ہوتے ہیں، یہ ہر میدان میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

برج میزان

برج میزان کو انگریزی میں Libra کہا جاتا ہے۔ یہ افراد کافی دوستانہ ہوتے ہیں۔ نئے افراد سے دوستی کرنا انہیں بہت پسند ہوتا ہے۔ برج میزان سے تعلق رکھنے والے لوگ کافی سمجھ دار اور دوسروں کی مدد کرنے والے ہوتے ہیں۔

برج عقرب

برج عقرب یعنی Scorpio والے لوگ بہت سنجیدہ طبعیت اور سمجھ دار لوگ ہوتے ہیں۔ یہ افراد کافی حد تک تخلیقی ذہنیت بھی رکھتے ہیں۔

برج قوس

برج قوس جسے Sagittarius کہا جاتا ہے، یہ افراد بہت ہی بلند حوصلہ کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ ہمیشہ دوسروں کا خیال رکھتے ہیں اور محنت سے کبھی جی نہیں چراتے۔

برج جدی

برج جدی جسے ہم انگریزی میں Capricorn کہتے ہیں، یہ افراد کافی خاموش طبعیت اور ذمہ دار افراد ہوتے ہیں۔

٭ ان میں سے آپ کا اسٹار کون سا ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیں۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.